0

پاک بھارت کشیدگی، امیتابھ بچن نے بھی انتہا پسندوں کے خوف سےایسا بیان دے دیا جس کی کسی کوبھی توقع نہ تھی

پاک بھارت کشیدگی، امیتابھ بچن نے بھی انتہا پسندوں کے خوف سےایسا بیان دے دیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے. اڑی حملے کے بعد انتہا پسندوں کی طرف سے پاکستانی اداکاروں پر پابندی سے متعلق بالی ووڈ اداکار تقیسم کا شکار دکھائی دیتے ہیں، کچھ اداکاروں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی دھمکی دی ہے جبکہ کئی اداکار ان کے حق میں بولے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسنوں کے رد عمل اور مقدمات کے خوف سے بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن، فرح خان اور اکشے کمار کے بعد لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی پاکستانی اداکاروں کیلئے بھارت میں کام پر پابندی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے. اپنے بیان میں اداکار نے بھارتی فوج کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے حوالے سے سوالات کرنے کا یہ کوئی اچھا موقع نہیں ہے، بھارتی قوم سخت برہم ہے اور ملک میں بھی بے پناہ غم و غصہ ہے. وقت کا تقاضا ہے کہ ایسی صورت حال میں اہم اپنی فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور انہیں مضبوط کریں.

واضح رہے کہ پاک بھارت کیشدگی میں اضافے کے پیش نظر انڈین موشن پکچر پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کام کرنے پر وقتی پابندی کی قرار داد پاس کی ہے تاہم یہ قرار داد اس وقت پیش کی گئی ہے جب بھارتی تنظیم نے پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکل جانے ی دھمکی دی تھی اور پاکستانی اداکاروں کی بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں