0

اہم ترین اعزاز، یاسر شاہ کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، تیاری عروج پر

اہم ترین اعزاز، یاسر شاہ کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، تیاری عروج پر

دبئی ( پرائم نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی یاسر شاہ کے پاس نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع موجود ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے معرکے کا آغاز 13 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہو گا، تاہم یہ دونوں ٹیموں کیلئے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں اولین آزمائش ہے جبکہ یاسر شاہ بھی نیا اعزازاپنے نام کرنے کیلئے پریکٹس میں مصروف ہیں. اس حوالے سے یاسر شاہ نے کہا ہے کہ اس میچ میں وہ بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں کارکردگی دکھائیں گے. ان کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لوں کیونکہ 5 وکٹ لینا ایک میچ میں مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے.

کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یاسر شاہ اس ٹیسٹ میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ پاکستان کے تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے، یاسر شاہ سے پہلے سعید اجمل نے پاکستان کیلئے 19 جبکہ وقار یونس اورمحمد آصف نے 20، 20 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے. کیریئر کے نویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے یاسر شاہ کیلئے اب کیریئر کا 17واں ٹیسٹ اس لحاظ سے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا جس کا انہیں پہلے کوئی تجربہ نہیں ہے. ماہرین کے مطابق نئی گیند سے کھیلنے کا تجربہ پاکستان کیلئے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں کر سکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں