1

موبائل فون سروس معطل…! خبریں کیا کچھ گردش کرتی رہیں مگر اصل اعلان تو اب ہوا

موبائل فون سروس معطل…! خبریں کیا کچھ گردش کرتی رہیں مگر اصل اعلان تو اب ہوا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے 10 محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، صوبائی حکومتوں نے وزارت داخلہ کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے. ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کے حکم پر صرف 26 شہروں میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی. ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بھی موبائل فون سروس کی معطلی روک دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں