1

سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے شرم سے پانی پانی ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا پول کھل گیا

سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے شرم سے پانی پانی ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا پول کھل گیا

سری نگر ( پرائم نیوز) سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے دار شرم سے پانی پانی ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی فوجی کا پول کھل گیا، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت میں سرکاری عمارت سے مسلح افراد کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے ضلع پامپور میں سرکاری عمارت پر 2 مسلح افراد نے حملہ کر کے قبضہ میں لے لیا، بھارتی فورسز نے سرکاری عمارت سے قبضہ چھڑوانے کیلئے کاروائی شروع کی تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی 2 طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا اور وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوئے اورعمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں