1

گاڑیوں کے شوقین افراد خوش ہو جائیں، بڑے ملک نے سستی ترین گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

گاڑیوں کے شوقین افراد خوش ہو جائیں، بڑے ملک نے سستی ترین گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ایران نے اہم یورپی ملک سے سستی گاڑیاں بنانے کا معاہدہ طے کر لیا ہے اور اب یہ سستی گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پر بھی دوڑتی ہوئی نظر آئیں گی.

تفصیلات کے مطابق ایران اور فرانس کے درمیان مشترکا کار سازی کے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے، جس کے بعد ایران کی بنی گاڑیاں جلد پاکستانی شاہراؤں پر نظر آئیں گی. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور فرانس کی کار ساز کمپنیوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں، ایران کی سائیپا اورفرانس کی اسٹرون کمپنیوں کے درمیان تعاون کے اس سمجھوتے پر جمعہ کو ایران کے شہر کا شان میں دستخط کیے گئے. ایرانی کار ساز کمپنی سائپا کے مینجنگ ڈائریکٹر مہدی جمالی نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ دونوں کمپنیاں، نئی گاڑیوں کی ڈیزائننگ، پروڈکشن لائن کے قیام اور ٹیکنالوجی کو ترقی دینے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی. ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسٹرون گاڑیوں کے نئے ماڈل کی ڈیزائننگ اور تیاری کا کام شروع کیا جائے گا. انہوں نے کہا ہے کہ ایران میں تیار کردہ گاڑیاں بیک وقت ایران کے اندر اور یورپی ملکوں میں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گے.

سائپیا کے مینجنگ ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی اسٹروں کار کا انجن یوورچھے اسٹینڈر کے مطابق ہو گا جس کے بعد ترقی دے کر یور سات تک لے جا سکتا ہے، جبکہ ان کی قیمتیں بھی کم ہوں گی. ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران اور فرانس کے تعاون سے ڈیزائن ہونے والی کاروں کی پہلے کھیپ 2019 تک مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہو گی. سائپیا کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا 2019 میں پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کو بھی یہ گاڑیاں بر آمد کریں گے اور پاکستان سمیت دیگر ملکوں کو اس بات پر آمادہ کیا جائے گا کہ وہ ان گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی نہ لگائیں جس سے یہ گاڑیاں اسی قیمت پر پاکستانیوں کو بھی مل سکیں گی جس قیمت پر یہ ایران میں دستیاب ہوں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں