1

پاکستان کے کن شہروں میں کل موبائل فون سروس بندرہے گی؟ نام بھی جاری کر دیے گئے

پاکستان کے کن شہروں میں کل موبائل فون سروس بندرہے گی؟ نام بھی جاری کر دیے گئے

لاہور ( پرائم نیوز) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے تحت 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے. تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے متعلق وفاقی حکومت کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے. درخواست میں حکومت سے پنجاب بھر کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے جن میں سے 9 اضلاع کو حساس اضلاع کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، درخواست میں جو اضلاع شامل ہیں ان کے نام بھی جاری کر دیے گئے ہیں. جن میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع شامل ہیں. حکومت کی منظوری کے بعد 10 محرم کو تحریر کر دہ تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی، جبکہ حساس اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور دیگر شہر شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں