1

خبردار…! اگر کسی شخص سے یہ چیز بر آمد ہوئی تو 10 لاکھ جرمانہ اور 4 سال قید کی سزا ہو گی

خبردار…! اگر کسی شخص سے یہ چیز بر آمد ہوئی تو 10 لاکھ جرمانہ اور 4 سال قید کی سزا ہو گی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے بھارتی ڈی ٹی ایچ رکھنے والے افراد کو 10 لاکھ جرمانہ اور 4 سال قید کی سزا سنائی ہے. تفصیلات کے مطابق پیمرا نے پاکستان میں بھارتی ڈی ایچ سروس پر پابندی لگا دی ہے. جس کے بعد پاکستان میں بھارتی ڈی ٹی ایچ رکھنے والے کو غیر قانونی قرارد دے کر سزا کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا.

اس فیصلے کے پیش نظر کوئی بھی شخص بھارتی ڈی ایچ نہ رکھ سکے گا اور نہ ہی اس کی خرو فروخت کرسکے گا جبکہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائےگی. اس ضمن میں پیمرا نے 15 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے، اس سے پہلے بھارتی ڈی ٹی ایچ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پیمرا نے اس کے متعلق مزید کسی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا.

پیمرا نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزاؤں کا بھی تعین کردیا ہے. پیمرا نےوفاقی اور صوبائی حکام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس بھارتی ڈی ٹی ایچ کی خریدو فروخت روکنے اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے میں پیمرا کا ساتھ دیں. یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں مصدقہ اورمجاز ڈی ٹی ایچ سروسز نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو کئی لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں