1

بھارت کا جنگی جنون عروج پر، میزائل اور اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو بڑا حکم جاری کر دیا

بھارت کا جنگی جنون عروج پر، میزائل اور اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاک بھارت کشیدگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت نے اب اپنی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو شارٹ نوٹس دے دیا ہے کہ وہ زیادہ اسلحہ بنانے کیلئے تیار رہیں. تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کسشیدگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دفاعی سازوسامان بنانے والی فیکٹریوں کو پیداوار میں اضافے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے.

انڈیا کے معروف ترین جریدے دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے متعلق جنگی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور سپلائزر کو پیداوار بڑھانے اور نئے معاہدوں کیلئے ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا ہے. علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے چند اعلیٰ حکام کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کشیدہ حالات میں پیدا ہونے والی ضروریات پر قابو پانےکیلئے بھارتی فوج کی صلاحیت اور سکت کا بھی جائرہ لیا جائے. اطلاعات کے مطابق حکومت نے اسلحہ سپلائزر پر واضح کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اضافی اسلحہ کے معاہدے ہنگامی بنیادوں پر بھی دیے جا سکتے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تازہ ترین حکم کا مقصد بھارت کے دفاعی کا جائزہ لینا اور اسلحہ انڈسٹریز کی اہلیت کی جانچ پڑتال کرنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں