1

جس کا ڈر تھا وہی ہوا، انتہا پسند بھارتی اپنی گھٹیا حرکت سے باز نہ آئے

جس کا ڈر تھا وہی ہوا، انتہا پسند بھارتی اپنی گھٹیا حرکت سے باز نہ آئے

بھارت ( پرائم نیوز) اڑی حملے کے بعد ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے. جس کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کا موقع مل گیا ہے. پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں سے نکالنے اور بھارت چھوڑ کر جانے کے بارے میں کئی دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی بالی وڈ کنگ کے ساتھ آنے والی فلم سے نکال دیا جائے گا.

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کی جگہ فلم میں کسی اور اداکار کو لانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں. جبکہ ڈی این اے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرہ خان کو رئیس فلم سے باہر کر دیا گیا ہے. فلم پروڈیوسر نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ ایک بہت افسوسناک اور درد ناک فیصلہ تھا. لیکن پچھلے ماہ سے ماہرہ خان کو فلم سے باہر کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے. لوگوں نے دبئی میں شوٹنگ کے بارے میں تمام تجاویز پیش کر دی ہیں لیکن کچھ قابل عمل نہیں ہو سکا. جس کے بعد اب ماہرہ خان کو بد قسمتی سے باہر کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں