1

حکومت کو بڑا دھچکا، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

حکومت کو بڑا دھچکا، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور ( پرائم نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی کی شوگر مل کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کی شوگر مل کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست درج کی گئی تھی کہ جس پر محفوظ فیصلہ آج لاہور ہائیکورٹ جسٹس عائشہ اے ملک نے سنا دیا ہے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری شوگر مل کو دوسرے ضلع رحیم یار خان منتقل کیا گیا جس کا مقصد درخواست گزار کی شوگر مل کو نقصان پہنچانا تھا.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شوگر مل کو دوسرے ضلع میں منتقل نہیں کیا جا سکتا. عباس شریف مل کی رحیم یارخان منتقلی کی گئی جو کہ غیر قانونی ہے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے شوگر مل کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں جاری کیے گئے تمام حکومتی احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں