1

یوم عاشورہ پر دو بڑے شہروں میں ماچس اور لائٹر چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

یوم عاشورہ پر دو بڑے شہروں میں ماچس اور لائٹر چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) یوم عاشورہ کے موقع پر پاکستان کے دو بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں لائٹر اور ماچس چلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے. حکومت کی طرف سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد ماچس اور لائٹر چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے. جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی. اس کے علاوہ جلوسوں اور راستوں میں ایک کلو میٹر کے احاطے تک کسی بھی قسم کی پارکنگ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں