1

بریکنگ نیوز، پی ٹی آئی کی اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ

بریکنگ نیوز، پی ٹی آئی کی اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ

تخت بھائی ( پرائم نیوز) تحریک انصاف شعبہ خواتین خیبر پختونخواہ کی سابق صوبائی نائب صدر اور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی رکن نعیمہ ناز پر قاتلانہ حملہ ہوا جس سے وہ بال بال بچ گئیں. نعیمہ ناز زوجہ ولی خان آفریدی ساکن شیر گڑھ نے تخت بھائی پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کار میں اپنے بھائی فیصل کے ساتھ شیر گڑھ سے پشاور جا رہی تھیں کہ پاتی کلاں روڈ تخت بھائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم شاہ فہد نے پستول دکھا کر راستہ روکنے کی کوشش کی اور بعد میں فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہیں.

ذرائع کے مطابق ملزم شاہ فہد سعودی عرب میں روزگار کرتا ہے، جو فیس بک پر نعیمہ ناز کو باربار تنگ کرکے دوستی کرنے کی پیشکش کرتا رہا اور انکار پر کئی بار دھمکیاں دیں جس کی باقاعدہ پچھلے ماہ تھانہ شیر گڑھ میں رپورٹ درج کی گئی ہے. پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں