1

’’شاہد آفریدی تو فکسر ہے، اسے کئی میچ بیچتے ہوئے میں نے خود پکڑا ہے‘‘ سابق قومی کرکٹر نے بوم بوم پر سنگین الزامات عائد کر دیے

’’شاہد آفریدی تو فکسر ہے، اسے کئی میچ بیچتے ہوئے میں نے خود پکڑا ہے‘‘ سابق قومی کرکٹر نے بوم بوم پر سنگین الزامات عائد کر دیے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے معروف کرکٹر جاوید میانداد ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر پرس پڑے ہیں، تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، عمران خان میرے بارے میں کیا کہتے ہیں وہ دیکھ لیں. جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی مجھے فون پر فون کرتے رہے ہیں کہ کسی طرح مجھے الوادعی میچ کھلوایا جائے. شاہد آفریدی خود فون کرنے کے ساتھ لوگوں سے بھی کہلواتے رہے تھے کہ مجھے آخری میچ کھلوانے کیلئے جاوید میانداد سے کہیں کہ کوئی سفارش کریں. جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے میں اکیلا کسی کی بھی خواہش پوری نہیں کرسکتا. جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے میچ نہیں بیچے؟ ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو خود کئی بار پکڑا ہے میچ فکس کرتے ہوئے اور نشاندہی کروائی ہے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی سابق کرکٹر جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ فکسر ہیں. انہیں ساری دنیا جانتی ہے. شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی نہیں پوچھتا. جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی سینچری کروائی تھی. ساری دنیا عمران خان کو اور مجھے جانتی ہے. شاہد آفریدی نے بہت گھٹیا بات کی ہے، ان کو معافی مانگنا پڑے گی. شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینا بورڈ کا کام ہے، میں نے صرف اپنی رائے دی تھی. شاہد آفریدی کی طرف سے انٹرنیشنل میچ مانگا گیا تھا ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا. شاہد آفریدی کو بتانا چاہتا ہوں کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو وقت پر کرکٹ چھوڑ دیتا ہے اگر پیسوں کا معاملہ ہوتا تو میں کرکٹ کھیلتا رہتا. اگر مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی تو میں کبھی بھی کرکٹ بورڈ کو نہ چھوڑتا. کرکٹ میں صرف اچھی کارکردگی والا ہی کھیلے گا کسی کوبھی ایسے ہی انٹر نیشنل میچ نہیں کھلایا جا سکتا. انہوں نے شاہد آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی تو فکسر ہے اور اس بات کا گواہ میں خود ہوں کہ اس نے میچ بیچے، انہیں ساری دنیا اچھی طرح سے جانتی ہے. شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے اب انہیں کوئی نہیں پوچھتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں