1

دنیائے کرکٹ سے انتہائی افسوس ناک خبر، معروف کرکٹر انتقال کر گئے

دنیائے کرکٹ سے انتہائی افسوس ناک خبر، معروف کرکٹر انتقال کر گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر گلیسن انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 78 سال تھی. گلیسن آسٹریلیا کے 242ویں ٹیسٹ کرکٹر تھے اور انہیں 1967ء سے 1972ء کے دوران 29 ٹیسٹ میچز میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کا موقع دیا گیا. جس میں 36 کی اوسط سے 93 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ انہوں نے 1966ء سے 1975 کے دوران 116 فرسٹ کلاس میچز میں 430 وکٹیں بھی اپنے نام کی تھیں.

دوسری طرف کرکٹ کی دنیا کو آج ایک اور گہرے صدمے سے دوچار ہونا پڑا.اجنوبی افریقہ کے مقامی کرکٹر لوکھانیا ٹسیکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں. فوٹ ہیئر اکیڈمی کے 22 سالہ کرکٹر لوکھانیا ٹسیکی اپنی روز مرہ ٹریننگ کے بعد کچھ دیر آرام کرنے کیلئے بیٹھے اور اچانک کھانستے کھانستے نیچے گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کیلئے ایلس اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اسی دن انتقال کر گئے. کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ آج کا دن جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے غم کا دن ہے، وہ ٹسیکی کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں