1

عدنان سمیع کے بعد ایک اورغدار پاکستانی نے وطن عزیز کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کیا، ایسا بیان دیا کہ جان کر ہرپاکستانی غصے میں‌آ جائے

عدنان سمیع کے بعد ایک اورغدار پاکستانی نے وطن عزیز کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کیا، ایسا بیان دیا کہ جان کر ہرپاکستانی غصے میں‌آ جائے

واشنگٹن ( پرائم نیوز) پاکستان اس وقت اندورنی و بیرونی دونوں طرح سے دشمنوں کے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے جو پاکستان کی جڑیں مکمل طور پر کھوکھلی کرنے میں مصروف ہیں. پاکستان مخالف بیانات میں عدنان سمیع نےتو نمک حرامی کی تمام حدیں پار کی ہی تھیں مگر اب ایک اور شخص نے ملک سے غداری کی حدیں پار کر دی ہیں اور وہ شخص ہے براہمداغ بگٹی.

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے بعد بھارت سے شہریت کی بھیگ مانگنے والے براہمداغ بگٹی نے ایک بار پھر وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے، امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارتی انتہا پسندوں کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی غدار نے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوؤں کی تائید بھی کر دی ہے، اسلام آباد کو دہشت گردوں کا ہدف بنانے پر واشنگٹن اور دہلی کا شکرگزار ہونے کا مشورہ بھی دے دیا. وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے براہمداغ بگٹی کا کہنا ہے کہ ان کا مسلح مزاحمت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی بلوچستان لبریشن آرمی کی حمایت کرتے ہیں بلکہ بلوچ عوام کی آزادی کیلئے سیاسی کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی ریاست یا حکومت کے ساتھ بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں. بھارت کے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کی حمایت کرتے ہوئے براہمداغ بگٹی نے ہرزہ سرائی کی کہ اگر پاکستان خود دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے قابل نہیں تو ملک سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے اسے امریکہ اور بھارت کے سرجیل حملوں پر اعتراض کی بجائے ان ملکوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں