1

چین سب پر بازی لے گیا، غزہ کے مسلمانوں کیلئے ایسے اقدامات جو تاریخ میں پہلے کوئی ملک نہ کر سکا

چین سب پر بازی لے گیا، غزہ کے مسلمانوں کیلئے ایسے اقدامات جو تاریخ میں پہلے کوئی ملک نہ کر سکا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چین کی طرف سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے ایک منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ابتدائی طور پر 45 گھروں کو بجلی مہیا کی جائے گی. ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں چین کے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تعینات سفیرچن چنگچونگ نے غزہ کی پٹی میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا ایک چھوٹے پروجیکٹ کا افتتاح کیا. چین کے تعاون سے شمسی توانائی کا یہ منصوبہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے مشرقی قصبے خزاعہ میں شروع کیا گیا ہے. منصوبے کو چینی حکومت اور ایک غیر سرکاری فلاحی ادارے کا تعاون بھی حاصل ہے.

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا ہے کہ خطہ فلسطین شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کیلئے مالا مال ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 45 گھروں کو شمسی توانائی مہیا کرنے کا یہ منصوبہ زیادہ مہنگا نہیں ہے. چین نے گزشتہ برس غزہ کی پٹی کے محصورین کیلئے 50 لاکھ چینی ین کی رقم امداد کے طور پر فراہم کی تھی. چین نے فلسطین میں تعلیمی شعبے کیلئے 100 مختلف عطیات دینے کا بھی اعلان کیا ہے. اس کے علاوہ غزہ کے 15 فلسطینی طلباء کو چین میں مفت تعلیم کی سہولت کا بھی اعلان کیا گیا . شمسی توانائی کے افتتاح منصوبے کی تقریب میں موجود فلسطینی رہنماؤں نے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ فلسطینی قوم چین کی طرف سے فراہم کر دہ تعاون کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں