1

’’ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں نقصان دہ ہوتا ہے‘‘ شاہد آفریدی نے جذبات میں سب کچھ بول دیا

ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں نقصان دہ ہوتا ہے شاہد آفریدی نے جذبات میں سب کچھ بول دیا

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی خان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد کرنا ٹھیک نہیں بلکہ نقصان دہ ہوتا ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ حاصل ہوا ہے.

میڈیا سےبات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد کرنا اچھا نہیں ہوتا بلکہ یہ نقصان پہنچاتا ہے، جب لڑکے لڑکیوں کے پیچھے بھاگنے کا سوچتے تھے میں کرکٹ کے بارے میں سوچتا تھا، جس عمر میں لوگ لڑکیوں کے خواب دیکھتے ہیں تو میں کرکٹ کے بارے میں سوچتا تھا، اللہ نے وقت سے پہلے مجھے کامیابی سے سرفراز کیا جس پر میں خود حیران تھا، میں نے جب کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو پیسہ کم محبت زیادہ ملتی تھی، والد صاحب ہمیں سکول بھیجتے تھے اور ہم گراؤنڈ چلے جاتے تھے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے کھیل کر بہت مزہ آیا، نچلی سطح کی کرکٹ کو سکولز اور بورڈ نے تباہ کیا ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے ، قومی ٹیم کو نئے سپنر اور بلے باز بھی ملے ہیں. انہوں نے بتایا کہ شرجیل خان میرے ریکارڈ توڑ سکتا ہے لیکن اپنے کھیل کو نہ بدلے، انضمام الحق سے بات ہوئی ہے آخری کھلاڑی کو فیئر ویل دی جائے گی، بورڈ فیئر ویل دے نہ دے قوم نے مجھے فیئر ویل دے دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں