1

پاکستان کے اہم شہر میں زور دار دھماکہ… دہشت گرد کس چیز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے؟ اہم خبرآ گئی

پاکستان کے اہم شہر میں زور دار دھماکہ… دہشت گرد کس چیز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے؟ اہم خبرآ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں زور داربم دھماکے میں پل تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے ٹریفک معطل ہو گئی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گرو کوت پل کے نیچے نا معلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے زور داد دھماکا ہوا اور پل کو خاصا نقصان پہنچا. لہذٰا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا. واقع کے فوری بعد مقامی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی. پل کو نقصان پہنچنے سے کوئٹہ سبی کے درمیان ٹریفک معطل ہو گیا ہے. پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق دہشت گرد پل کو دھماکے سے اڑا کر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانا چاہتے تھے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

دوسری طرف پتو کی میں لنڈا پھاٹک پر فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں‌ آ گئی جس کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں. پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند نہ کرنے کی وجہ سے فیکٹری کی بس ٹرین زد میں آ گئی. حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جبکہ ٹرین کی لائٹس بند تھیں جس کی وجہ سے فیکٹری بس ٹرین کی زد میں آ گئی.

دوسری جانب ریلوے پولیس نے بس پھاٹک سے ہٹا کر ریلوے لائن کو ٹرین کی آمدورفت کیلئے صاف کر دیا ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے. وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، گیٹ کیپر اور انچاج کو معطل کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے. جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ سعد رفیق نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں