1

عوام خبردار ہو جائے… سندھ رینجرز نے ان لوگوں کو بھی دہشت گرد قرار دیا

عوام خبردار ہو جائے… سندھ رینجرز نے ان لوگوں کو بھی دہشت گرد قرار دیا

کراچی ( پرائم نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کی حکمت عملی طے کر لی ہے. نئے جاری کر دہ حکم کے مطابق غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کو اب دہشت گرد قرار دیا جائےگا.

تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے. رینجرز نے امن دشمنوں کے خلاف مزید سخت کاروائی شروع کر دی ہے. سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے تمام افراد دہشت گرد تصور کیے جائیں گے، دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کی بھی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے.

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے. بیرون ملک بیٹھے سہولت کاروں کو آخری واننگ دے دی گئی ہے. رینجرز ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے میں کسی سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں