1

پاک بھارت کشیدگی، انتہا پسند ہندوؤں نے جنگ کی دھمکیوں کے بعد نیا ایکشن پلان تیار کر لیا

پاک بھارت کشیدگی، انتہا پسند ہندوؤں نے جنگ کی دھمکیوں کے بعد نیا ایکشن پلان تیار کر لیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد کو 2018ء تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت آج جیسلمیر میں اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں پنجاب، راجھستان اور گجرات سمیت مقبوضہ کشمیر کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے. بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے ساتھ 2300 کلو میٹر طویل سرحد مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا.

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہم نے ایکشن پلان پر کام کرنا شروع کر دیا ہے. راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تحت سکیورٹی گرڈ بھی بنایا جائے گا. اس کے علاوہ ہم سرحد کی ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھ بھال اور حفاظت کے پہلو پر بھی توجہ دے رہے ہیں.

پاک بھارت کشیدگی، انتہا پسند ہندوؤں نے جنگ کی دھمکیوں کے بعد نیا ایکشن پلان تیار کر لیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں