2

بریکنگ نیوز، ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماء کو گرفتار کر لیا گیا

بریکنگ نیوز، ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماء کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ایم کیو ایم نئی مشکلات کا شکار ہو گئی. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما گلفراز خٹک کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گلفراز خٹک کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیا. گلفراز خٹک کو گرفتاری کے فوراً بعد نا معلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ہے. گلفراز خٹک ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اہم رکن ہیں. خیال رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے تھے. جبکہ خواجہ اظہار کی درخواست ضمانت پر سماعت میں پیش ہوئے. ان پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ اس کیس میں فاروق ستار اور نسرین جلیل سمیت دیگر رہنما مفرور ہیں‌.

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو خواجہ اظہار نے عدالت کو بتایا کہ ان کو سینے میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے اسپتال جائیں گے جبکہ والدہ کی طبیعت بھی بہتر نہیں ہے لہذا کیس کی سماعت ملتوی کی جائے، اے ٹی سی نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 1 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ اسی کیس کی سماعت میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں.

خیال رہے کہ خواجہ اظہار نے دیگر 27 مقدمات میں ضمانت لی ہے. یاد رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے اشتعال انگیزتقریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل وانٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں