1

مدینہ منورہ میں افسوسناک حادثہ… دردناک ہلاکتیں

مدینہ منورہ میں افسوسناک حادثہ… دردناک ہلاکتیں

مدینہ منورہ ( پرائم نیوز) مدینہ منورہ میں کار کے ایک خوفناک حادثے میں ایک سعودی خاتون کے 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. ذرائع کے مطابق سعودی انجمن ہلال احمر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں شاہراہ ینبوع پر ایک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب رضاکار جائے وقوع پر پہنچے تو کار کو آگ لگی ہوئی تھی اور اس میں سوار تمام افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے.

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شاہراہوں پر حادثات میں تقریباً روزانہ 70 افراد جاں بحق ہوتے ہیں. فرینڈز آف ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی طرف سے کچھ برس پہلے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق سعودی مملکت میں ہر سال تقریباً 5 لاکھ 24 ہزار حادثات پیش آتے ہیں. سعودی عرب سڑک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی شرح کے اعتبار سے دنیا میں 20ویں نمبر پرہے. اور عرب ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے. ان حادثات کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت ہر سال 21 ریال خرچ کرتی ہے. حکومت حادثات اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں پر قابو پانے کیلئے انجمن ہلال احمر اور محکمہ ٹریفک کے تعاون سے آگہی مہمیں بھی چلاتی رہتی ہیں مگر ان سے کوئی خاص نتائج دیکھنے کو نہیں ملے.

ماہرین کے مطابق شہریوں میں گاڑیوں کو بہتر انداز میں چلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے بارے میں شعور اجاگر کر کے ہلاکتوں اور زخمیوں کو 15 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ حادثات کی شرح میں کمی لانے کیلئے سخت ٹریفک قوانین کو نافذ کرنا چاہیئے. روڈ میپ کو بہتر بنانے کی کافی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کے ذریعے موٹر گاڑیوں کے سواروں، مسافروں اور راہ گیروں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں