1

شوہروں سے لڑائی جھگڑا کرنے والی خواتین زیادہ بیمار رہتی ہیں… حیرت انگیز تحقیق

شوہروں سے لڑائی جھگڑا کرنے والی خواتین زیادہ بیمار رہتی ہیں… حیرت انگیز تحقیق

نیو یارک ( پرائم نیوز) امریکی ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں تعلقات بہتر نہ ہوں تو اس کا خواتین پر زیادہ پڑتا ہے اور وہ دل کے امراض، فالج، ذیا بیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں. جبکہ مرد اس صورت حال کا اثر عورتوں کے مقابلے میں کم لیتے ہیں. یہ تحقیق 226 ایسے جوڑوں کی گئی ہے جو تقریباً 20 سال سے رشتہ ازدواج سے منسلک تھے. جن جوڑوں کے درمیان گھریلو ناچاقی، بات بات پر لڑائی جھگڑا اور شک و شبہات رہتے ہیں، وہاں خواتین کے اندر خوف، افسردگی یا پھر ایسے مرض پائےجاتے ہیں جو آگے جا کر بہت حد تک خطرناک ثابت ہوتے ہیں. محققین کو اس بات کی توقع تھی کہ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا، غصہ، ناراضگی اور نوک جھوک کے برے اثرات دونوں میں برابر پائے جاتے ہیں لیکن عورتوں کے بارے میں تو یہ درست ثابت ہوئی مگر مردوں میں ایسا نہیں تھا.

تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ جن شادی شدہ جوڑوں کے باہمی تعلقات خوشگوار ہیں وہ طویل اور خوش و خرم زندگی گزارتے ہیں جبکہ ناچاقیوں کے بعد جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ اثر لینے والی عورت نہ تو خود پر توجہ دے پاتی ہے اور نہ ہی گھر پر. ایک وقت ایسا بھی آتا ہے وہ ہارنے لگتی ہے، اس لیے آپس کے جھگڑوں کو کم کر کے خوشگوار اور پر سکون زندگی گزارنے پر عمل کرنا چاہیئے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں