1

پانامہ لیکس سے متعلق اسمبلی کی متفقہ قرار داد منظور، شریف برادران بڑی مشکل میں پھنس گئے

پانامہ لیکس سے متعلق اسمبلی کی متفقہ قرار داد منظور، شریف برادران بڑی مشکل میں پھنس گئے

پشاور ( پرائم نیوز) خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پاناما لیکس کی فوری اور غیرجانبدار تحقیقات عدلیہ سے کروانے کی قرارداد کثرت رائے کے ساتھ منظور کر لی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے قرار داد کی مخالفت کی.

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ نے پاناما لیکس کی صورت میں دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ظاہر کیا ہے، اس میں وزیر اعظم اوران کے خاندان کے دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں. قرار داد حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی مشاورت سے ٹی او آرز تشکیل دیے جائیں گے تاکہ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب کیا جا سکے. ایوان میں رائے شماری کے دوران مسلم لیگ ن کے اراکین نے مخالفت کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تاہم تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے اراکین نے قرار داد کی تائید کی جس کے بعد وہ منظور کر لی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں