1

پاک فوج بھارت میں 100 سے زائد نوجوان بھیج رہی ہے مگر کس کام کے لئے؟ ایسا دعویٰ کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

پاک فوج بھارت میں 100 سے زائد نوجوان بھیج رہی ہے مگر کس کام کے لئے؟ ایسا دعویٰ کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے واضح اور مضبوط موقف سے خوفزدہ بھارتی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کو سچ ثابت کرنے کیلئے او چھے پروپیگنڈوں کا استعمال کرنے کے علاوہ ایک بار پھرپاک فوج پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے. بھارتی انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان آرمی کی ایک خفیہ سازش پکڑی ہے. انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 سے زیادہ جوان بھارت پر حملہ کرنے کی تیاریوں میں‌مصروف ہیں. انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان جو کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک حملوں سے انتہائی گھبرایا ہوا اور صدمے میں ہے اور اب بھارت کے خلاف ایک نئی سازش سوچنے میں مصروف ہے.

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کو اس ضمن میں پکے ثبوت مل چکےہیں. انڈیا ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج مقبوضہ کشمیر سے بھارت میں 100 سےزائد دہشت گردوں کو داخل کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے. اور یہ 100 سے زائد دہشتگرد بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا ٹاسک لے کر میدان میں آئیں گے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے 12 نئے لانچ پیڈ کئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے 4 سے زائد لانچ پیڈز ان دہشتگردوں کی حفاظت اور نگرانی کریں گے. انڈیا ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا یہ منصوبہ اجیت ڈوول نے وزیراعظم مودی کے سامنے بے نقاب کیا ہے.

خیال رہے کہ اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے بھارتی سورماؤں نے مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم سے اقوام عالم کی وجہ ہٹانے کیلئے پاک فوج کے خلاف ایک عرصے سے محاذ کھولا ہوا ہے. بھارت پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کیچڑ اچھالنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈتا رہتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں