1

کراچی سے برآمد ہونے والا بڑی تعداد میں‌ اسلحہ کہاں اور کیوں منتقل کر دیا گیا؟ اہم خبرآ گئی

کراچی سے برآمد ہونے والا بڑی تعداد میں‌ اسلحہ کہاں اور کیوں منتقل کر دیا گیا؟ اہم خبرآ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) پچھلے روز عزیز آباد سے پکڑا جانے والا جدید اور مہلک اسلحہ نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا گیا ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی 6 موبائلیں بھی ٹرکوں کے ساتھ تھیں جن میں حساس اور مہلک قسم کے ہتھیار رکھے گئے تھے.

پچھلے روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے کو فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کرلی ہے، اس کےعلاوہ فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بھی مدد فراہم کرے گی.

خیال رہے کہ پچھلے دن رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیزآباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپائی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی تھی. پولیس حکام کے مطابق اسلحے کی اتنی بڑی کھیپ اس سے پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں