1

آرمی چیف نے ہر پاکستانی کا دل جیت لیا، بھارت کو منہ توڑ جواب مل گیا

آرمی چیف نے ہر پاکستانی کا دل جیت لیا، بھارت کو منہ توڑ جواب مل گیا

سرگودھا ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب کیلئے تیار ہیں. رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے. دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیں گے. دہشتگردی کے انفرااسٹرکچرکو اپنی سرزمین سے جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں.

بھارت کے حوالے سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے. عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے. بھارت کنٹرول لائن پر جعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کر دیا ہے. بھارتی کھیل کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو مسخ کرنا ہے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہر حد پار کر لیں گے. ملکی دفاع کو ہر قمیت پر یقینی بنایا جائے گا. کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے. اگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھر پور قوت سے جواب دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں