1

پاک بھارت کشیدگی، مودی نے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاک بھارت کشیدگی، مودی نے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نافدین کو خاموش کرانے کیلئے جلد سرجیکل سٹرائیکس کی ویڈیو جاری کرے گا.بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کنٹرول لائن کے دوسری جانب پاکستان کے علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے ویڈیو جاری کر سکتی ہے. بھارتی فوج نے فوٹیج جاری کرنے کیلئے منظوری دے دی ہے لہذٰا اسکی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کی جانب سے انتظار ہے. کنٹرول لائن کی دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیل سٹرائیک کے دعوے کے بعد اپوزیشن لیڈروں اور جماعتوں نے مودی حکومت سے سرجیکل سٹرائیک کے متعلق ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں