1

پاک بھارت کشیدگی، بھارتی فوج خطرناک ارادوں میں مصروف، لائن آف کنٹرول پر نئے منصوبے کا کام جاری

پاک بھارت کشیدگی، بھارتی فوج خطرناک ارادوں میں مصروف، لائن آف کنٹرول پر نئے منصوبے کا کام جاری

سرینگر ( پرائم نیوز) اڑی حملے کے بعد پاکستان سے کشیدگی کی وجہ سے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بنکر تعمیرکرنا شروع کر دیے ہیں. برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کا کہنا ہے کہ اڑی حملے کے بعد کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ایل او سی پر دونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو، اس لیے بنکر بنانے کا کام گزشتہ 2 ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے.

اخبار کےنمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے، یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں‌ سوتے تھے تاہم اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمٹ اور پھتروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے آسانی سے بچا سکتے ہیں‌.

ایل او سی کے ساتھ واقع گاؤں کے رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں کو جانے والے راستوں پر پہلے 2، 3 بنکر تھے جو اب 50 تک پہنچ گئے ہیں. 15 دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے. بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے.

دوسری طرف ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں 6 ماہ کیلئے خفیہ کاروائیوں‌کی اجازت مانگ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں