1

اوم پوری کو پاکستان کے حق میں بولنا بہت مہنگا پڑ گیا، بڑا اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گئے

اوم پوری کو پاکستان کے حق میں بولنا بہت مہنگا پڑ گیا، بڑا اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گئے

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ اداکار اوم پوری پاکستان کی حمایت میں بولنے کے جرم میں معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت کے خلاف بولنے اور پاکستان کی حمایت میں بھارتی پروگرام میں اپنی بلند آواز بلند کرنے والے بھارتی اداکار اوم پوری نے دشمنی کے مقدمے کی درخواست جمع ہونے کے بعد معافیاں مانگنا شروع کر دی ہیں.

اداکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام میں‌میری طرف سے کہی جانے والی باتوں پر بے حد شرمندہ ہوں جبکہ میں نے جو بھی کہا ہے اس پر مجھے سخت سزا ملنی چاہیئے. بارہ مولا میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کے متعلق بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ فوج میں جائے پھر انہوں نے کہا کہ پہلے میں اس فوجی کے اہل خانہ سے معافی مانگتا ہوں، اگر وہ مجھے معاف کر دیتے ہیں تو میں بھارت اوربھارتی فوج سے معافی مانگتا ہوں.ان کا مزید کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ بہت کچھ کہہ دیں اور پھر محض معافی مانگ لیں.

خیال رہے کہ پچھلے روز اداکار کے خلاف درخواست درج کی گئی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ اوم پوری نے پروگرام میں پاکستان کے حق میں جبکہ بھارت اور بھارتی فوجی کے خلاف بولا ہے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں