1

دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کا جوش و جذبہ عروج پر، آرمی چیف اہم مقام پر پہنچ گئے

دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کا جوش و جذبہ عروج پر، آرمی چیف اہم مقام پر پہنچ گئے

راولپنڈی ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ٹین کور ہیڈ کواٹر کا دورہ کرنے پہنچ گئے. کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے. آرمی چیف کو یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے نوجواںوں کے جذبے اور صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کور ہیڈ کوارٹر کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کی تیاریوں اور جذبے پر فخر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں