1

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات ( پرائم نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے.

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 169 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا. البتہ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں