1

اداکار فواد خان کے گھر خوشیوں کا سماں، ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول

اداکار فواد خان کے گھر خوشیوں کا سماں، ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول

لاہور (پرائم نیوز) پاکستانی اداکار فواد خان کے گھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے. پاکستان میں اپنی شاندار اداکاری دکھانے کے بعد بالی ووڈ میں کامیابیوں سے ہمکنار ہونے والے اداکار فواد خان آج کل پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں کافی پریشانی میں مبتلا ہیں جہاں انہیں بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے بھارت میں کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اب اداکار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ ایک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں.

2005ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار فواد خان کے ہاں‌دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی اہلیہ صدف خان نے لاہور کے اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے، ان کی اہلیہ اور بیٹی دونوں‌خیریت سے ہیں، اداکار کا ایک بیٹا آیان ہے جس کی عمر 6 سال ہے.

خیال رہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کر کے 2 ماہ پہلے جولائی میں ہی پاکستان واپس آ گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں