1

کیا بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ ہو گی؟ اہم فیصلے کیلئے بڑی شخصیات سر جوڑ کر بیٹھ گئیں

کیا بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ ہو گی؟ اہم فیصلے کیلئے بڑی شخصیات سر جوڑ کر بیٹھ گئیں

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سرجیکل اسٹرائیک کے من گھڑت دعوے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی انتہا پر پاکستان اب کیا فیصلہ کرے گا؟ ان موضوع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج شام کو منعقد ہو گا. برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی طرف سے پاکستانی سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ اور اس پر وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں کشمیر پر تقریر اور بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشیں، ان تمام معاملات پر سرجوڑیں گے. آئین کے آرٹیکل A/54 کے تحت پارلیمنٹ کا 2 روزہ مشترکہ اجلاس صدر پاکستان نے بلایا ہے. خصوصی اجلاس بدھ کی شام 4:30 بجے شروع ہو گا جو جمعرات تک جاری رہے گا.

وزیر اعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے اور سرحدوں پر بھارتی جنونیت اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے متعلق حقائق اور حکومتی پالیسی ایوان کے سامنے رکھیں گے. پارلیمانی روایات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد اختلاف چوہدری اعتزاز احسن اور تمام پارلیمانی رہنما پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس سے خطاب کریں‌ گے. امید کی جا رہی ہے کہ 2 روزہ اجلاس میں سرحدی کشیدگی سے پیدا شدہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر اور وہاں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جامع قومی پالیسی سامنے آ سکے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں