1

انتہائی افسوسناک خبر، شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

انتہائی افسوسناک خبر، شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

شام ( پرائم نیوز) خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، شام کے شیر ہساکا میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ ہوا جس کےنتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے شام کے علاقے ہساکا میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا جس کےباعث 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو ئے، زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امدار فراہم کی جا رہی ہے. اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں خدشہ ہے. دھماکہ کی ذمہ داری داش نے قبول کر لی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں