1

بھارت کے بعد ایک اور ملک پاکستان دشمنی پر میدان میں کود پڑا، وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی

بھارت کے بعد ایک اور ملک پاکستان دشمنی پر میدان میں کود پڑا، وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس ملتوی ہونے پر بنگلہ دیشہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، 1971 کے جنگی مجرموں کی پھانسی کے خلاف احتجاج پر پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دیا جانا چاہیئے.

دوسری طرف ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کا فون پر رابطہ ہوا، سرتاج عزیز نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب راجیت دوول سے رابطے کی تصدیق کی ہے. قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ اور بھارتی ہم منصب دوول کے درمیان ٹیلی فونز پر رابطہ ہوا. رابطے میں دونوں حکام نے لائن آف کنٹرول پر سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے باہمی رابطوں پر اتفاق کیا.

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےناصر جنجوعہ، راجیت دوول رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی تناؤ میں کمی اور کشمیر پر توجہ دینا چاہتا ہے جبکہ بھارت پر سرحد کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ رابطے میں دونوں حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدی تناؤ کم کر کے کشمیرپر توجہ دی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں