1

نہار منہ پانی پینے سے کتنے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جان کر آپ بھی اپنی عادت بنا لیں گے

نہار منہ پانی پینے سے کتنے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جان کر آپ بھی اپنی عادت بنا لیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) جاپان میں صبح سویرے نہار منہ خالی پیٹ پانی پینے کا رواج عام ہے. کیونکہ نہار منہ پانی پینے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ڈاکٹرز بھی نہار منہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں. نہار منہ پانی پینا ہمارے جسم کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے. اگر کوئی فرد نہار منہ پانی نہیں پیتا تو یقیناً وہ اس کے فوائد جاننے کے بعد ضرور نہار منہ پانی پینے کی عادت بنا لے گا.خالی پیٹ نہار منہ پانی پینے سے انسان کئی بیماریوں سے دور رہتا ہے. جن میں‌یہ تمام خطرناک مرض شامل ہیں.

دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے.
مرگی کے دوروں سے محفوظ رکھتا ہے.
سر درد سے بچاتا ہے.
سانس کی بیماریوں سے حفاظت بخشتا ہے.
متلی جیسی کیفیت سے بچاتا ہے.

اکثر اوقات لوگ فریش ہونے اور برش کرنے کے بعد پانی پیتے ہیں لیکن نہار منہ پانی پینے کا زیادہ فائدہ تب ہوتا ہے جب آپ برش کرنے سے پہلے پیتے ہیں. صبح اٹھ کر سب سے پہلے کچن میں جائیں اور تھوڑے وقفے سے 4 بار پانی پیئیں. اس عمل کو 45 منٹ میں مکمل کرلیں اور اس دوران کھانے سے گریز کریں اور چائے وغیرہ نہ پیئیں. جب 45 منٹ والا عمل مکمل ہو جائے تو اس کے بعد آپ بھرپور ناشتہ کریں، ناشتہ کرنے کے بعد 120 منٹ تک کچھ کھانے سے گریز کریں، لیکن اس دوران پانی کا استعمال جاری رکھیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں