1

بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی، اپنی عوام نے ہی بڑا مطالبہ کر دیا، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی، اپنی عوام نے ہی بڑا مطالبہ کر دیا، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ اب ان کی اپنی عوام بھی حکومت سے سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوتوں کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن حکومت اس کے متعلق اپنے صحافیوں یا کسی بھی رہنما کو مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی. بھارت کی حکومتی جماعت بی جے پی نے ثبوت مانگنے پر اروند کیجروال اورعام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ سرجیکل اسٹرائیکس کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں.

بی جے پی کی طرف سے اس تنقید کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے حکومتی جماعت کو رنگے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں کوئی سرجیکل اسٹرائیکس نہیں کیں تاہم بھارتی حکومت اور بھارتی وزیراعظم کو چاہیئے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت پوری دنیا اور پاکستان کے سامنے لا کر انہیں بتا دیں کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹا نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے ثبوت کا مطالبہ کیا ہے لیکن انہیں نہ مان کر حکومت کی طرف سے بوکھلاہٹ میں کوئی بیان دیا جا رہا ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے صرف یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ثبوت فراہم کرکے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو ثابت کیا جائے تاکہ عالمی فارم کے بارے میں سب کو پتا چل سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں