1

پاک بھارت کشیدگی، بھارت میں اداکارہ ماورہ حسین کے ساتھ یہ سب تو ہونا ہی تھا

پاک بھارت کشیدگی، بھارت میں اداکارہ ماورہ حسین کے ساتھ یہ سب تو ہونا ہی تھا

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ ہدایت کار ابھیشیک جاواکر نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر پاکستانی اداکارماورہ حسین کو اپنی نئی آنے والی فلم سے باہر نکال دیا ہے.

پچھلے رو ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی فلموں کا حصہ بننے والی پاکستان فنکاروں کو دھمکیاں دیں اور انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ان پر پابندی لگا دی گئی جس پر فلم نگری بھی 2 حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے مگر اب بھارتی ہدایت کاروں نے پاکستانی اداکاروں کو فلموں کی کاسٹ سے باہر کرنا شروع کر دیا ہے.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم سازو ہدایتکار ابھیشیک جاواکر نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے ڈر سے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ سے باہر نکال دیا ہے. ہدایتکار نے کہا ہے کہ اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اڑی حملے کے بعد ملک کا ساتھ دینے کیلئے اپنی فلم میں ماورہ سمیت کسی بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کروں گا.

خیال رہے کہ پچھلے روز ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی تھیں جس پر فواد خان سمیت کئی اداکاروں نے بھارت چھوڑ دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں