1

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاری، اہم ترین فیصلوں کی منصوبہ بندی

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاری، اہم ترین فیصلوں کی منصوبہ بندی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنانے کا جائزہ لینےکیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے. تفصیلات کے مطابق اجلاس میں جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ںثار علی خان سمیت اعلیٰ اور سیاسی عسکری قیادت شامل ہیں.

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکاتی ایجنڈے کے بارے میں صوبوں کے مسائل پر بریفنگ فراہم کی جائے گی. نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کی ٹاسک فورس کے سربراہ ناصر خان جنجوعہ نیشنل پلان پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کریں گے. وزیراعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں نیشنل ایکشن پر پیش رفت پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹاسک فورس کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا جائے گا. اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن اور دہشتگردوں کی فنڈنگ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا.

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے. وزیر اعظم نواز شریف کا اجلاس کے شرکا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے میں صوبوں سے تعاون کریں‌ گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں