1

ہمت ہے تو میدان میں آؤ، پاکستان سب پر بازی لے گیا، بھارت کو بڑا چیلنج دے دیا

ہمت ہے تو میدان میں آؤ، پاکستان سب پر بازی لے گیا، بھارت کو بڑا چیلنج دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفاان نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیان کا جواب بیان سے نہیں بلکہ میدان میں دیں گے، بھارتی کپتان پریشان نہ ہوں، 23 اکتوبر قریب ہی ہے. ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 اکتوبر کو ہو گا، پہلے بھارتی کپتان نے یہ بیان دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ہار کر اپنے فوجیوں کو مایوس نہیں کریں گے، جس پر پاکستانی کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ بھارتی صبر کریں اور ہم ان کے بیان کا جواب میدان میں دیں گے. کوچ خواجہ جنید کہتے ہیں کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس لمحہ فکریہ ہو سکتی ہے لیکن ایسے بیانات سے کھلاڑیوں ک حوصلوں میں اضافہ ہو گا. میدان سے باہر بیانات میں جوش و جذبہ خواہ کتنا ہی ہو، دونوں ملکوں کے شائقین ہاکی کھیل سے لطف اندوز ضرور ہوں‌ گے.

خیال رہے کہ ایک بار پھر بھارتی فوج نے لائف آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا. ایک نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ سیکٹر پر حملہ کیا گیا. بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی. فائرنگ کےنتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے. یاد رہے کہ بھارت اس وقت جنگی جنون کا شکار ہو کر لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کر رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں