1

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی انتہا، پاکستان اپنے کہے پر پورا اترآیا، تمام ثبوت سامنے رکھ دیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی انتہا، پاکستان اپنے کہے پر پورا اترآیا، تمام ثبوت سامنے رکھ دیے

نیو یارک ( پرائم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ثبوت پاکستان نے امریکہ کے سپرد کر دیے. تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ والسن سے ملاقات کی. ملاقات میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم کے تمام ثبوت سامنے رکھ دیے. ملاقات میں‌ پاکستانی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی وزریوں کا ڈوزیئر امریکہ کو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کو ختم کروانے کیلئے امریکہ بھارت میں اسلامی کونسل کے طور پر رکن کے دباؤ ڈالے.

جلیل عباس جیلانی نے امریکہ سمیت عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی، ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے. ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے. عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو جانے کی اجازت دلوائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں