1

عوام کیلئے شاندار خبر، حکومت کی طرف سے سستا ترین موبائل فروخت کرنے کا فیصلہ

عوام کیلئے شاندار خبر، حکومت کی طرف سے سستا ترین موبائل فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سندھ بورڈ آف انویسمنٹ اپنے ذیلی ادارے سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ اور بین الاقوامی فرم سوشل ایکو ورلڈ جسے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی معاونت حاصل ہے کی وساطت سے سندھ کے کسانوں کیلئے کنکٹڈ ایگریکلچر سندھ پروگرام کے نام سے کسانوں کو ایک ڈالر ( تقریباً 100 روپے) میں اسمارٹ فون دیا جائے گا. اس اسمارٹ موبائل فون کے‌ذریعے کسان اپنی پیداوار کو آن لائن فروخت کیلئے ایک ڈیجیٹل اسٹاک ایکسچینج وجود میں‌آ جائے گا جس میں خریدار کو اپنی مرضی کا مال با آسانی میسر کیا جا سکے گا اور کسان کو اپنی پیداوار کی مناسب قیمت حاصل ہو سکے گی اور آڑھتی کے کردار کا خاتمہ ہو جائے گا. کسان اپنی پیداوار کو ڈیجیٹل اسکرین پر رکھے گا اور خریدار اپنی ضرورت اور مرضی کا مال خرید پائےگا. اس سلسلے میں سوشل ایکو ورلڈ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیو کا سمورا نے پیر کو چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ باہید میمن سے ملاقات کی اور انہیں کنکٹڈ ایگریکلچر سندھ پروگرام کے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی. اس موقع پر سندھ انٹر پرائز ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او محبوب الحق نے تھیو کا سمورا کی معانت کی. چیئرپرسن ایس پی آئی نے کیسپ پروگرام کو سراہا اور زرعی پیداوار کی خریدو فروخت میں ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کسانوں کو اپنی زمین پر ہی فصل کا خریدار مل جائے گا اور کسان آڑھتی سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رہے گا اور اپنی پیداوار کی منافع بخش رقم وصول کرسکے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں