1

پاک بھارت کشیدگی، اہم ترین فوجی افسر کو معطل کرنے کا انکشاف

پاک بھارت کشیدگی، اہم ترین فوجی افسر کو معطل کرنے کا انکشاف

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاک بھارت کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے. بھارت کی الزام تراشیاں بھی عروج پر ہیں اور ساتھ ہی ساتھ میں پاکستانی سرحد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی جاری ہے. لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنا بھارت کا روز کا معمول بن گیا ہے. بھارت اپنے اوپر ہونے والے ہر حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں اُڑی حملے کی تحقیقات کے دوران بھارتی حکام نے بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا دیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق بریگیڈ کمانڈر تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے. کرنل پشپال کو اُڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ہے. خیال رہے کہ اُڑی‌ سیکٹر پر حملے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے. لیکن ابھی بریگیڈ‌ کمانڈر کو ہٹائے جانے کے بعد ظاہر ہو رہا ہے کہ اُڑی سیکٹر حملہ اندرونی شازس بھی ہو سکتی ہے.

دوسری طرف بھمبر، آزاد کشیمر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر جارحیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی طرف سے کرارا جواب دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ چھمب سیکٹرپر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی طرف سے بھرپور کاروائی کی گئی ہے. ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت سول آبادی پرکی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں