1

بھارتی فوجیں سرحد پر آ پہنچیں، فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری..! روس، ایران اور چین نے بھی اہم اعلان کر دیا

بھارتی فوجیں سرحد پر آ پہنچیں، فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری..! روس، ایران اور چین نے بھی اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھمبر، آزاد کشیمر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر جارحیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی طرف سے کرارا جواب دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ چھمب سیکٹرپر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی طرف سے بھرپور کاروائی کی گئی ہے. ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت سول آبادی پرکی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.

دوسری طرف روس، چین اور ایران بھی میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ دونوں ملک طاقت کی بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کر کے مسائل کا حل تلاش کریں. چین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر ہے اور پاکستان کا کشمیر پر موقف اہم اور سنجیدہ ہے. چینی وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو مشاقور اور مذاکرات کے‌ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کر لیں گے.

ایک سوال پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سارک جنوبی ایشیا میں ترقی کا ایک اہم فورم ہے، امید ہے کہ علاقائی ترقی اور امن کیلئے سارک اپنا کام کرتی رہے گی. ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطے کیلئے نقصان دہ ہے، اس سے دہشت گردوں کا فائدہ ہو رہا ہے، دونوں ممالک کا امن خراب کرنے کیلئے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے اور باہمی اختلافات براہ راست رابطوں سے حل کرنا چاہیئے. روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک بھار کشیدگی قابل تشویش ہے، دونوں ملک اختلافات کو بڑھاوا دینے کی بجائے انہیں سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کریں، روس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے حق میں ہے اور امید ہے کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف موثر اقدامات کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں