1

اللہ اکبر کے نعرے بلند، بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا، پاک فوج حرکت میں‌ آ گئی

اللہ اکبر کے نعرے بلند، بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا، پاک فوج حرکت میں‌ آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھمبر، آزاد کشیمر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر جارحیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی طرف سے کرارا جواب دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ چھمب سیکٹرپر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی طرف سے بھرپور کاروائی کی گئی ہے. ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت سول آبادی پرکی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.

دوسری طرف لائن آف کنٹرول کے پیش نظر حکومت نے پی ایس او کو آئل ایمر جنسی نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے. ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ایس او کو ہدایت دی ہے کہ وہ تیل کا ذخیرہ ممکنا حد تک بڑھائے اور دفاعی اداروں کی طلب کے مطابق تیل کی فراہمی یقینی بنائے. پی ایس او کو جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تیل کا غیر ضروری استعمال ترک کیا جائے. پاک فضائیہ اور پاک آرمی کیلئے وافر مقدار میں تیل کا ذخیرہ رکھا جائے.

واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر آج کشیدگی کے باعث پاک آرمی ایئر فورس ہائی الرٹ رہی. بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے. پاکستان کی جوابی کاروائی میں کم از کم 12 بھارتی ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے. پاکستان کی بھر پور جوابی کاروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں تاہم کشیدگی ابھی بھی برقرار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں