1

بلیک بیری صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

بلیک بیری صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

ٹورنٹو ( پرائم نیوز) کینیڈا کی معروف کمپنی بلیک بیری نے آئندہ اپنے اسمارٹ فونز نہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے. بلیک بیری کمپنی کے سی او جان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اب منافع ہو رہا ہے. ان کا کہنا ہے کہ صرف سافٹ ویئر کمپنی تک محدود رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فون کی تیاری کیلئے دیگر کمپنیوں سے اشتراک کیا جائے گا. بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا کا غیر متنازعہ بادشاہ سمجھا جاتا تھا، مگر آئی فون اور اینڈ رائیڈ فونز کے آنے کے بعد ان کی فروخت نے اس کی مقبولیت کا خاتمہ کردیا ہے.

سیل فونز کے منافع میں مسلسل گھاٹے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے موبائل سیل فونز کیلئے سافٹ ویئر بنانے پر توجہ مرکوز کر لی ہے. خیال رہے کہ گوگل نے اس کاروبار کو 2012 میں خریدا تھا اور پھر 2 سال بعد فروخت کر دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں