1

مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی، چین نے بھارت کوایسا مزہ چکھایا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی، چین نے بھارت کوایسا مزہ چکھایا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

پچنگ/ نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی، چین نے دریائے برہم پترا پر بھارت کا پانی روک لیا، تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو گی. غیرملکی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ چین نے تبت کے مقام پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آبی منصوبہ شروع کر دیا ہے جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے اس منصوبے پر 4.9 بلین ایوان لاگت آئے گی اور یہ 2019 میں مکمل ہو گا.

اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں 36 فیصد کمی واقع ہو گی جس کے نتیجے میں بھارت کی 5 بڑی ریاستوں کو پانی کی شدید قلت پیداہو گی. اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہو گی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اس لئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں