1

رائے ونڈ مارچ، دم گھٹنے سے کارکن جاں بحق، لواحقین نے پی ٹی آئی سے بڑا مطالبہ کر دیا

رائے ونڈ مارچ، دم گھٹنے سے کارکن جاں بحق، لواحقین نے پی ٹی آئی سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پچھلے روز رائے ونڈ‌ جلسے میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے کارکن کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شریک ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رائے ونڈ میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا جس میں ایک کارکن دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا تھا. کارکن کے لواحقین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نماز جنازہ میں شرکت کرنی چاہیئے. لواحقین نے کہاہے کہ عمران خان کی آمد تک نماز جنازہ ادا نہیں کریں‌ گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں