1

پاک فوج کے ہاتھوں‌ پکڑے جانے والے بھارتی فوجی کے گھر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی

پاک فوج کے ہاتھوں‌ پکڑے جانے والے بھارتی فوجی کے گھر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کے دوران مبینہ طور پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پکڑے جانے والے فوجی کی نانی صدمے سے انتقال کر گئی. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندو بابو لال چوان کی نانی نواسے کی مبینہ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی صدمے سے چل بسی. بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ چندو چون کو مبینہ طور پر بھارتی جارحیت پر پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائی کے دوران گرفتار کیا تھا. بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چندو کے والدین کو اس کے بچپن میں ہی قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس کی نانی لیلا بائی پٹیل نے ہی اس کی پرورش کی ہے.

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اپنے فوجی اہلکار کی گرفتاری کا دعوی کیا تھا تاہم پاکستان کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی. یاد رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجی نے غلطی سے سرحد پار کی ہے اور اس سلسلے میں بھارتی حکام پاکستان فوجی حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں